تلنگانہ میں 1.33 جائیدادوں پر تقررات

   

وزیر بہبود کے ایشور کا دعوی ۔ شعور بیداری پروگرام میں شرکت
حیدرآباد۔ وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے آج کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے جملہ 1.33 لاکھ سرکاری جائیدادوں پر تقررات کئے گئے ۔ اس کے علاوہ ریاست میں 14,400 صنعتوں کے قیام کے ذریعہ 16 ہزار ملازمتوں کی گنجائش بھی فرائم کی گئی ہے ۔ وزیر موصوف نے جگتیال میں ایس سی سالانہ پلان کے تحت قرض کے استفادہ کنندگان کے شعور بیداری کیمپ میں حصہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ 387 استفادہ کنندگان کو 3.25 کروڑ سبسڈی فراہم کی گئی ۔ تشکیل تلنگانہ سے قبل پانچ تا چھ افراد کو ایک منڈل میں 20 فیصد سبسڈی فراہم کی جاتی رہی ہے ۔ تاہم اب صورتحال بدل گئی ہے اور تقریبا 80 فیصد تک اور ہزاروں نوجوانوں کو تشکیل ریاست کے بعد سے قرض فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایس سی سب پلان 2021-22 کے تحت 19,700 کروڑ روپئے کے خرچ کا منصوبہ بنایا ہے ۔