تلنگانہ میں 100 واٹایف ایم ٹرانسمیٹرس کا کل افتتاح

   

حیدرآباد۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی 28 اپریل کو ورچول طریقہ سے ملک بھر میں 91 ، 100 واٹ ایف ایم ٹرانسمیٹرس کا افتتاح کریں گے۔ ان میں 4 ایف ایم ٹرانسمیٹرس تلنگانہ کے بھی شامل ہیں۔ تلنگانہ میں 100 واٹ کے ایف ایم ٹرانسمیٹرس نلگنڈہ، دیورکنڈہ، راما گنڈم اور سرپور میں ہوں گے۔ ہر ایک ایف ایم ٹرانسمیٹر 20 کیلو میٹر کے دائرے میں موثر طور پر کام کرے گا۔ ان کے ذریعہ عوام کو معلومات اور تفریح فراہم کی جائے گی۔