حیدرآباد۔/18 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں 5000 میگاواٹ شمسی توانائی کی تیاری کے نشانہ کو حاصل کرنے کے حصہ کے طور پر حکومت تلنگانہ نے 1000 میگا واٹ شمسی توانائی کی تیاری کیلئے آئندہ دو ماہ کے دوران ٹنڈر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسپیشل چیف سکریٹری انرجی اجئے مشرا نے کہا کہ ریاست میں فی الحال 3700 میگا واٹ شمسی توانائی تیار کی جارہی ہے۔ آئندہ دو ماہ کے دوران ایک ہزار میگا واٹ شمسی توانائی تیار کرنے کیلئے ٹنڈرس طلب کئے جائیں گے۔