تلنگانہ میں 12 مارچ کو نیشنل لوک عدالت

   

حیدرآباد۔4۔ مارچ (سیاست نیوز) نیشنل لیگل سرویسز اتھاریٹی کی جانب سے 12 مارچ کو ملک بھر میں نیشنل لوک عدالت کے اہتمام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ سے تعلقہ عدالت تک تمام طرح کے سیول کیسس اور دیگر کیسس کی یکسوئی کیلئے لوک عدالت کا اہتمام کیا جائے گا ۔ چیف جسٹس آف انڈیا اور اسٹیٹ لیگل سرویسز اتھاریٹی کے اگزیکیٹیو چیرمین کی نگرانی میں 12 مارچ کو ریاست بھر میں لوک عدالتوں کا قیام عمل میں آئے گا۔ لوک عدالت کے ذریعہ عوام اپنے مسائل کا باہمی حل تلاش کرسکتے ہیں جس کے لئے کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی۔ عوام سے اس سہولت سے استفادہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ شخصی طور پر اور ورچول موڈ میں مقدمات کی سماعت ہوگی۔ ایسے افراد جو اپنے دیرینہ زیر التواء کیسس کا حل چاہتے ہیں ، وہ صدرنشین ، سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھاریٹی سے اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطہ میں ربط قائم کرسکتے ہیں۔ ر