تلنگانہ میں 12 ہزار اسکولس کو بند کرنے کے حکومت کے اقدام کی مذمت

   

حیدرآباد 24 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ سی پی آئی کے اسٹیٹ سکریٹری اور سابق ایم ایل اے چاڈا وینکٹ ریڈی نے ریاست میں بارہ ہزار اسکولس کو بند کرنے کے ریاستی حکومت کے اقدام کی مذمت کی۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے نام ایک مکتوب میں سی پی آئی لیڈر نے سرکاری اسکولس میں زیرتعلیم ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی طلبہ کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا۔