حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) نیشنل لیگل سرویسز اتھاریٹی کے زیر اہتمام 13 ستمبر کو تلنگانہ کی تمام عدالتوں میں نیشنل لوک عدالت کا اہتمام کیا جائے گا ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کے علاوہ ضلع اور تعلقہ سطح کی عدالتوں میں سیول کیسس اور کمپاؤنڈیبل کریمنل کیسس کی یکسوئی کی جائے گی۔ زیر التواء مقدمات کی عدالتوں کے باہر یکسوئی میں لوک عدالت مددگار ثابت ہوگی۔ چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ جو لیگل سرویسز اتھاریٹی کے سرپرست ہیں، انہوں نے 13 ستمبر کو ریاست کی تمام عدالتوں میں لوک عدالت کے اہتمام کی ہدایت دی ہے۔ لوک عدالت میں کسی بھی خرچ اور فیس کے بغیر تنازعات کی یکسوئی کی جائے گی۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں اور لوک عدالت میں شخصی طور پر یا ورچول حصہ لے سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ لیگل سرویسز اتھاریٹی سے ضلع کورٹ کامپلکس میں ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔1