ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ جنرل نے حکومت کا موقف پیش کیا
حیدرآباد۔/4فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ہائی کورٹ کو اطلاع دی ہے کہ کابینی سب کمیٹی کی سفارشات کے مطابق1382 امیدواروں کو کنٹراکٹ ٹیچرس کے طور پر تقررات کیلئے حکومت تیار ہے۔ ریونت ریڈی حکومت نے 24 فروری 2024 کو جی او آر ٹی 292 کے ذریعہ کابینی سب کمیٹی تشکیل دی تھی۔ جسٹس ابھینند کمار شاولی اور جسٹس تروملا دیوی پر مشتمل بنچ نے ڈی ایس سی 2008 کے تقریبا 70 امیدواروں کی جانب سے داخل کی گئی درخواست کی سماعت کی جس میں ڈی ایس سی 2008 تقررات کے عمل سے متعلق ٹریبونل کے احکامات کو کالعدم قرار دینے کی اپیل کی گئی۔ سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل سدرشن ریڈی نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے ہائی کورٹ کے سابقہ احکامات کا جائزہ لینے کیلئے کابینی سب کمیٹی تشکیل دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سابق متحدہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرس نے ڈی ایس سی 2008 کے امیدواروں کا جائزہ لیا جو کامیاب نہیں رہے۔2367 امیدواروں میں 1382 امیدواروں نے کنٹراکٹ بنیادوں پر خدمات انجام دینے سے اتفاق کیا ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ حکومت کنٹراکٹ بنیادوں پر تقررات کیلئے تیار ہے۔ ڈیویژن بنچ نے مزید احکامات کیلئے سماعت کو آئندہ ہفتہ تک ملتوی کردیا۔1