حیدرآباد۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ جی کشن ریڈی نے آج کہا کہ مرکزی حکومت نے تلنگانہ میں قومی شاہراہوں کی توسیع کو منظوری دی ہے ۔ یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جی کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری 21 ڈسمبر کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ توسیعی کاموں کا افتتاح انجام دین گے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں 1400 کیلومیٹر قومی شاہراہوں کو ایکسپریس ہائی وے میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میںمنظور ہوئے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر زیر التوا کاموں کی بھی مرکزی حکومت سے منظوری دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ریجنل رنگ روڈ کو مرکز سے جلد منظوری ملے گی ۔اس سلسلہ میںمختلف امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔
