تلنگانہ میں 15 مارچ سے نصف یوم کے اسکولس

   

حیدرآباد۔12۔مارچ(سیاست نیوز) تلنگانہ میں 15 مارچ سے اسکول کے اوقات کار میں کمی کر نے کے سلسلہ میں احکامات کی اجرائی عمل میں لائی جاچکی ہے۔ 15مارچ سے تمام سرکاری ‘ امدامی ‘ نیم سرکاری ‘ خانگی اسکولوں کے اوقات کار میں ترمیم کے بعد انہیں 8:00 بجے صبح تا 12:30 بجے دوپہر کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور 14 مارچ سے ریاست میں شروع ہونے والے ایس ایس سی امتحانات کے پیش نظر جن اسکولوں میں ایس ایس سی کے امتحانی مراکز ہیں انہیں 1بجے دوپہر تا 5:00 بجے چلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات کے مطابق ریاستی حکومت نے جو فیصلہ کیا ہے اس کے پیش نظرتلنگانہ کے تمام اسکولوںکو نصف یوم چلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ بتایاجاتاہے کہ سرکاری اسکولوں میں جہاں مڈ ڈے میل سربراہ کیا جاتا ہے ان تمام اسکولوں میں 12:30 بجے مڈ ڈے میل پہنچا دیئے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کئے جانے والے احکامات کے مطابق 15مارچ تا23 اپریل تک جو کہ تعلیمی سال کا آخری دن ہے مسلسل اسکول آدھے دن خدمات انجام دیں گے۔3