تلنگانہ میں 16 اگست سے تعلیمی اداروں کی کشادگی کا امکان

   

حیدرآباد ۔ 18 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ کی حکومت 16 اگست سے اسکولس اور کالجس کی دوبارہ کشادگی کا ارادہ رکھتی ہے۔ محکمہ تعلیمات نے اس سلسلہ تجاویز پیش کردی ہیں ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی منظوری کا انتظار ہے۔ شروع میں 8 ویں کلاس سے دس ویں جماعت تک اسکولس اور کالجس کھولنے کی تجویز ہے۔ پہلی سے سات ویں کلاس کے طلباء اور طالبات کے لئے آن لائن کلاسیس مزید چند دن جاری رہیں گے۔