حیدرآباد۔4 ۔ ستمبر۔ (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے تلنگانہ میں گنیش چتورتھی کی 7 ستمبر اور گنیش وسرجن کیلئے 17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی خواہش پر شہر میں مرکزی میلاد جلوس کی تاریخ کو تبدیل کرتے ہوئے اسے 19ستمبر کردیا گیا ہے۔ 19 ستمبر کے متعلق ریاستی حکومت کی جانب سے تعطیل کا کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ گنیش تہوار کا 7 ستمبر سے ملک بھر میں آغاز ہورہا ہے اور 7 ستمبر کو تلنگانہ میں گنیش چتورتھی کی تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے جبکہ 17 ستمبر کو گنیش وسرجن کے موقع پر بھی عام تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے۔ چاند نظر آیا لہذا عید میلاد النبیؐ پیر 16 ستمبر کو منعقد ہوگی ۔ میلاد جلوس کے التواء کے فیصلہ اور 19 ستمبر کو جلوس کے انعقاد پر تعطیل کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا ہے۔3