تلنگانہ میں 18 مارچ سےایس ایس سی امتحان محکمہ تعلیم نے شیڈول جاری کردیا

   

حیدرآباد 30دسمبر( سیاست نیوز ) محکمہ تعلیم نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ۔ ڈائرکٹر بورڈ آف سیکنڈری نے بتایا کہ 18 مارچ سے 2 اپریل تک صبح 9-30 بجے سے دوپہر 12-30 بجے تک امتحانات کا انعقاد ہو گا ۔ 18 مارچ کو زبان اول 19 مارچ کو زبان دوم 21 مارچ کو انگلش ، 23 مارچ کو حساب ، 26 مارچ کو سائنس کا پیپر اول 28 مارچ کو سائنس کا پرچہ دوم 30 مارچ کو سماجی علم یکم اپریل کو ووکیشنل کورسیس کو سنسکرت ، عربی پرچہ اول 2 اپریل کو پرچہ دوم کا امتحان ہوگا ۔ عہدیداروں نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر دسویں کے سالانہ امتحانات کیلئے دو تاریخوں کو قطعیت دے کر حکومت کو رپورٹ پیش کی تھی ۔ پہلی تجویز 16 مارچ اور دوسری تجویز 18 مارچ پیش کی گئی تھی ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں سے مختلف امور پر غور کے بعد 18 مارچ سے دسویں کے سالانہ امتحانات کا فیصلہ کرکے شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ امتحانات کیلئے موثر اقدام کریں ۔ کسی بھی غفلت و لاپرواہی پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔۔ 2