تلنگانہ میں 186 ریونیو آفیسرس کو تحصیلدار کے عہدہ پر ترقی

   

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے 186 ریونیو آفیسرس کو تحصیلدار کے عہدہ پر ترقی دیتے ہوئے زون۔V اور زون۔VI میں تقرر کیا ہے ۔ 91 ریونیو آفیسرس کو زون۔V کے تحت اضلاع کریم نگر ، جگتیال ، ملگ ، عادل آباد ، نرمل ، محبوب آباد ، ورنگل رورل ، ورنگل اربن ، جنگاؤں ، پدا پلی ، بھوپال پلی ، سرسلہ ، کھمم ، کتہ گوڑم ، منچریال اور آصف آباد میں پوسٹنگ دی گئی ہے۔ باقی 96 ریونیو آفیسرس کو زون۔VI کے تحت اضلاع ، کاما ریڈی ، وقار آباد ، نلگنڈہ ، حیدرآباد ، رنگا ریڈی ، گدوال ، محبوب نگر ، بھونگیر ، ناگر کرنول ، ونپرتی ، سنگا ریڈی ، سوریا پیٹ ، میدک ، ملکاجگیری ، نارائن پیٹ اور سدی پیٹ میں تحصیلدار کی حیثیت سے مقرر کیا گیا۔ چیف سکریٹری اور چیف کمشنر لینڈ ایڈمنسٹریشن نے عارضی اور ہنگامی طور پر پروموشن کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تمام تحصیلداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اندرون 15 یوم اپنی نئی پوسٹنگ پر رپورٹ کریں۔ متعلقہ ضلع کلکٹرس کو ضروری کارروائی کرتے ہوئے نئے تحصیلداروں کو فوری ریلیو کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔