کاماریڈی :سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا ریاست کے 19 نئے کورٹس کا آن لائن کے ذریعہ افتتاح کیا ۔ اس موقع پر منعقدہ ویڈیو کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست گیر سطح پر 13 ضلع کورٹس ہے مزید 19 کورٹس کا افتتاح کیا ہے چیف جسٹس رمنا نے کہا کہ وکلاء عوامی حقوق کے تحفظ اور دستور ی قواعد کے تحت کام کریں تو بہتر ہوگا۔ چیف جسٹس رمنا نے کہا کہ ہر ایک تک انصاف پہنچنے کیلئے ضلع سطح پر عدالتوں کا قیام عمل میں لاتے ہوئے عوام کو بہتر سے بہتر انصاف دلانے کی خواہش کی ۔ ہائی کورٹ میں عملہ کے اضافہ کیلئے حکومت سے خواہش کرنے پر چیف منسٹر نے رضامندی ظاہر کی ہے ملک گیر سطح پر تلنگانہ کے عدلیہ نظام کو ایک مثالی بنانے کی اور عوام میں اعتماد بحال کرنے کی خواہش کی ۔ چیف جسٹس نے حدود پار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ اس پروگرام میں ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی کے علاوہ ضلع کلکٹر جتیش وی پاٹل ، ایس پی سرینواس ریڈی ، ضلع جج ایس این سری دیوی ، بار اسوسی ایشن کے صدر امروت رائو ، سکریٹری مقصود احمد ایڈوکیٹ کے علاوہ بار اسوسی ایشن کے وکلاء نے شرکت کی ۔