حیدرآباد 28 جون ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے 29 جون کو تلنگانہ میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی تھی تاہم اب محکمہ کا کہنا ہے کہ ریاست میں کچھ مقامات پر 2 جولائی سے شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے 2 اور 3 جولائی کو شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ ہلکی سے اوسط بارش تلنگانہ میں 29 جون کو کچھ مقامات پر ضرور ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف میں مطلع عام طور پر ابرآلود رہ گا اور وقفہ وقفہ سے بارش ہوسکتی ہے ۔ درجہ حرارت اعظم ترین 34 ڈگری اور اقل ترین 23 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں کمزور ہے ۔ کچھ مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
