تلنگانہ میں 22جنوری سے بلدی انتخابات

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں بلدی انتخابات کے انعقاد کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے انتخابات کے سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔شیڈیول کے مطابق 7جنوری کو بلدی انتخابات کا اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔ 8جنوری کو پرچہ نامزدگیاں قبول کی جائیں گی۔ 11جنوری کو پرچوں کی تنقیح کی جائے گی۔ پرچہ نامزدگی سے دستبرداری کی آخری تاریخ 14جنوری ہوگی۔

22 جنوری کو رائے دہی ہوگی۔ 25 جنوری کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور نتائج سامنے لائے جائیں گے۔ اگر کسی حلقہ میں دوبارہ رائے دہی کی ضرورت پڑجائے تو 24جنوری کو کروایا جائے گا۔