تلنگانہ میں 22 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

,

   

عالمی معاشی فورم میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے معاہدوں پر دستخط کئے

حیدرآباد۔17جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ میں اڈانی گروپ 12ہزار 400 کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گا۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور صدرنشین اڈانی گروپ آف کمپنیز مسٹر گوتم اڈانی کی عالمی معاشی فورم کے اجلاس کے دوران ہوئی ملاقات میں 4 اہم معاہدوں پر دستخط کی گئی اور اس ملاقات کے دوران گوتم اڈانی نے تلنگانہ میں جملہ 12ہزار400 کروڑ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔چیف منسٹر ریونت ریڈی اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و صنعت مسٹر ڈی سریدھر بابو کی ملاقات کے دوران کئے گئے ان معاہدوں پر دستخط کے ساتھ اڈانی گروپ نے تلنگانہ کے مختلف شعبہ جات میں اسکل یونیورسٹی کے قیام کے علاوہ ڈاٹا سنٹر‘ گرین انرجی ‘ سیمنٹ اور ایرواسپیس و ڈیفنس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں کو قطعیت دی گئی ہے۔ آئندہ چند برسوں کے دوران اڈانی گروپ آف کمپنیز کی جانب سے ریاست میں 1350 میگاواٹ کے دو پمپ اسٹوریج پراجکٹ کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی اور گرین انرجی کے اس پراجکٹ میں اڈانی گروپ کی جانب سے 5000 کروڑ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔اڈانی کنکسٹ ڈاٹا سنٹر کی جانب سے تلنگانہ میں 5000 کروڑ کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے چندن ویلی میں ڈاٹاسنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ کمپنی نے امبوجا سیمنٹ کے ذریعہ ریاست میں 1400 کروڑ کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ریاست میں سیمنٹ فیکٹری کی گرینڈنگ یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔اڈانی ایرواسپیس اینڈ ڈیفنس کے ذریعہ ریاست میں اڈانی گروپ 1000 کروڑ کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے تلنگانہ میں اینٹی ڈرون‘ میزائل سازی کی صنعت کے علاوہ ایرواسپیس اینڈ ڈیفنس پارک کے قیام کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اڈانی گروپ کے ذمہ داروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ریاست کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور ان کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے ریاست میں اسکل ڈیولپمنٹ یونیورسٹی کی ضرورت محسوس ہورہی ہے اسی لئے ان کی خواہش ہے کہ ریاست میں ایک ہنرمند پیدا کرنے کیلئے یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ گوتم اڈانی نے اس تجویز کو مستقبل قریب میں قابل عمل بنانے کے اقدامات کرنے کا تیقن دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اگر یہ ذمہ داری اڈانی گروپ کو دی جاتی ہے تو وہ جلد ہی اس سلسلہ میں اقدامات کا آغاز کرنے تیار ہے۔ چیف منسٹر نے اڈانی گروپ کے صدرنشین و نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’تلنگانہ کا مطلب تجارت‘ ہے اور تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے سلسلہ میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے ظاہر کی جانے والی دلچسپی ریاستی حکومت کے لئے قابل فخر ہے۔چیف منسٹر نے مسٹر گوتم اڈانی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اجازت ناموں کی فراہمی کے علاوہ انفراسٹرکچر اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے سلسلہ میں سنجیدہ اقدامات کرے گی ۔انہو ںنے کہا کہ تلنگانہ میں اڈانی گروپ کی سرمایہ کاری کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اڈانی گروپ کے علاوہ دیگر سرمایہ کار جو تلنگانہ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں یہ ریاست کی صنعتی ترقی کا ضامن ثابت ہوں گی۔صدرنشین اڈانی گروپ نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت تلنگانہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی زیر قیادت صنعتکار دوست ثابت ہورہی ہے اور آئندہ بھی حکومت کی یہ پالیسی ریاست کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔چیف منسٹر اور اڈانی گروپ کے ذمہ داروں کی اس ملاقات کے دوران مسٹر ڈی سریدھر بابو ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ‘ مسٹر جئیش رنجن پرنسپل سیکریٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علاوہ مسٹر وشنو وردھن ریڈی اسپیشل سیکریٹری برائے سرمایہ کاری کے علاوہ اڈانی گروپ کے نمائندے موجود تھے ۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اراجین لائف سائنسس کے سی ای او مسٹر منی کنٹی پوڈی سے ملاقات کی اس ملاقات کے دوران کمپنی نے تلنگانہ میں 2000 کروڑ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا اور کہا کہ کمپنی کی سہولت کا ریاست میں قیام عمل میں لائے جانے پر 1500 نوجوانوں کو ملازمتیں حاصل ہوں گی۔ اس ملاقات کے دوران کمپنی کے سی ای او اور چیف منسٹر کے درمیان ہوئی بات چیت میں کہاگیا ہے کہ ریاستی حکومت صحت اور سائنس کی شعبہ کی ترقی کے سلسلہ میں متعدد اقدامات کر رہی ہے اور ان اقدامات کے دوران اراجین کی ریاست میں سرمایہ کاری مثبت ترقی کی سمت اہم پیشرفت ثابت ہوگی۔اس کے علاوہ چیف منسٹر تلنگانہ نے GODI انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے ریاست میں 8000 کروڑ کی سرمایہ کاری کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی جانب سے لیتھیم کے ذریعہ بیاٹری سازی کی صنعت کے قیام کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات ملک بھر میں ریاست کو سرفہرست بیاٹری سازی کا موقف دلوانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ چیف اکزیکیٹیو آفیسر گوڈی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ مسٹر مہیش گوڈی نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے آئندہ 5 برسوں کے دوران تلنگانہ میں جملہ 8000 کروڑ کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کیا ہے اور اس منصوبہ پر عمل آوری کے لئے چیف منسٹر کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی تلنگانہ میں اپنے کامیابی مستقبل کو دیکھ رہی ہے کیونکہ ریاستی حکومت صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے علاوہ صنعتی اداروں کے لئے ماحول دوست پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے عالمی معاشی فورم کے اجلاس کے دوران تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مزید کمپنیاں تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے ریاست کی صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ مجموعی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

3
گوتم اڈانی نے اس تجویز کو مستقبل قریب میں قابل عمل بنانے کے اقدامات کرنے کا تیقن دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اگر یہ ذمہ داری اڈانی گروپ کو دی جاتی ہے تو وہ جلد ہی اس سلسلہ میں اقدامات کا آغاز کرنے تیار ہے۔ چیف منسٹر نے اڈانی گروپ کے صدرنشین و نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’تلنگانہ کا مطلب تجارت‘ ہے اور تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے سلسلہ میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے ظاہر کی جانے والی دلچسپی ریاستی حکومت کے لئے قابل فخر ہے۔چیف منسٹر نے مسٹر گوتم اڈانی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اجازت ناموں کی فراہمی کے علاوہ انفراسٹرکچر اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے سلسلہ میں سنجیدہ اقدامات کرے گی ۔انہو ںنے کہا کہ تلنگانہ میں اڈانی گروپ کی سرمایہ کاری کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اڈانی گروپ کے علاوہ دیگر سرمایہ کار جو تلنگانہ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں یہ ریاست کی صنعتی ترقی کا ضامن ثابت ہوں گی۔صدرنشین اڈانی گروپ نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت تلنگانہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی زیر قیادت صنعتکار دوست ثابت ہورہی ہے اور آئندہ بھی حکومت کی یہ پالیسی ریاست کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔چیف منسٹر اور اڈانی گروپ کے ذمہ داروں کی اس ملاقات کے دوران مسٹر ڈی سریدھر بابو ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ‘ مسٹر جئیش رنجن پرنسپل سیکریٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علاوہ مسٹر وشنو وردھن ریڈی اسپیشل سیکریٹری برائے سرمایہ کاری کے علاوہ اڈانی گروپ کے نمائندے موجود تھے ۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اراجین لائف سائنسس کے سی ای او مسٹر منی کنٹی پوڈی سے ملاقات کی اس ملاقات کے دوران کمپنی نے تلنگانہ میں 2000 کروڑ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا اور کہا کہ کمپنی کی سہولت کا ریاست میں قیام عمل میں لائے جانے پر 1500 نوجوانوں کو ملازمتیں حاصل ہوں گی۔ اس ملاقات کے دوران کمپنی کے سی ای او اور چیف منسٹر کے درمیان ہوئی بات چیت میں کہاگیا ہے کہ ریاستی حکومت صحت اور سائنس کی شعبہ کی ترقی کے سلسلہ میں متعدد اقدامات کر رہی ہے اور ان اقدامات کے دوران اراجین کی ریاست میں سرمایہ کاری مثبت ترقی کی سمت اہم پیشرفت ثابت ہوگی۔اس کے علاوہ چیف منسٹر تلنگانہ نے GODI انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے ریاست میں 8000 کروڑ کی سرمایہ کاری کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی جانب سے لیتھیم کے ذریعہ بیاٹری سازی کی صنعت کے قیام کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات ملک بھر میں ریاست کو سرفہرست بیاٹری سازی کا موقف دلوانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ چیف اکزیکیٹیو آفیسر گوڈی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ مسٹر مہیش گوڈی نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے آئندہ 5 برسوں کے دوران تلنگانہ میں جملہ 8000 کروڑ کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کیا ہے اور اس منصوبہ پر عمل آوری کے لئے چیف منسٹر کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی تلنگانہ میں اپنے کامیابی مستقبل کو دیکھ رہی ہے کیونکہ ریاستی حکومت صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے علاوہ صنعتی اداروں کے لئے ماحول دوست پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے عالمی معاشی فورم کے اجلاس کے دوران تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مزید کمپنیاں تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے ریاست کی صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ مجموعی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گی۔