تلنگانہ میں 232 ایم ایس ایم ایز کے بند ہوجانے سے 11,328 لوگ ملازمتوں سے محروم

   

حیدرآباد ۔ 19 اگست (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں گذشتہ تین سال میں 232 ایم ایس ایم ایز کے بند ہوجانے سے تقریباً 11,328 لوگ جابس سے محروم ہوگئے ہیں۔ اس سلسلہ میں گذشتہ ہفتہ لوک سبھا میں پیش کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا کہ 2020-21ء میں کوویڈ وباء کے دوران 128 ایم ایس ایم ایز کے بند ہوجانے کی وجہ تلنگانہ میں تقریباً 10,749 جابس ختم ہوگئے۔ دراصل کوویڈ کے سال 2021-22ء کے دوران تلنگانہ کے ایم ایس ایم ایز بہت متاثر ہوئے اور ان میں سب سے زیادہ لوگ جابس سے محروم ہوگئے۔