گروپ II اور III کی جائیدادیں شامل ، پبلک سرویس کمیشن سے تقررات ہوں گے
حیدرآباد۔/31 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے مختلف زمرہ جات اور محکمہ جات میں 2910 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی ہے۔ جائیدادوں میں گروپ II کی 663 اور گروپ III کی 1373 جائیدادیں شامل ہیں۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ جن جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی گئی ان میں کمشنر آف اگریکلچر کے تحت 347 جائیدادیں، ڈائرکٹر آف اگریکلچر مارکٹنگ 12 ، ڈائرکٹر آف ہارٹیکلچر 21 ، کمشنر کوآپریشن 99 ، تلنگانہ سیڈ سرٹیفکیشن اتھاریٹی 25 ، تلنگانہ ویر ہاؤزنگ کارپوریشن 50 ، چیف الیکٹریکل انسپکٹر 11 ، کمشنر فشریز 15 اور ڈائرکٹر ویٹرنری اینڈ انیمل ہسبینڈری کے تحت 294 جائیدادیں شامل ہیں۔ حکومت کی جانب سے دو علحدہ جی او جاری کرتے ہوئے جائیدادوں کی منظوری دی گئی۔ حکومت نے تاحال 52460 جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دے دی ہے اور یہ پبلک سرویس کمیشن اور دیگر ریکروٹمنٹ بورڈز کے ذریعہ تقررات کے مرحلہ میں ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے 80 ہزار سے زائد جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا تھا اور محکمہ فینانس نے تاحال 52460 جائیدادوں کی منظوری دے دی ہے۔ ریاست میں جونیر کالجس کی 1654 جائیدادوں پر تقررات کیلئے جی او جاری کیا گیا۔ جن محکمہ جات کیلئے گروپ II جائیدادوں کی منظوری دی گئی ان میں محکمہ فینانس 25 ، جی اے ڈی 165 ، لاء ڈپارٹمنٹ 6 ، اسمبلی 15 ، بلدی نظم و نسق 11 ، پنچایت راج 126 ، لینڈ اڈمنسٹریشن 98 ، کمرشیل ٹیکس 59 ، رجسٹریشن 14 ، اکسائیز 97 ، ہینڈلوم 38 اور لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ 9 جائیدادیں شامل ہیں۔ر