تلنگانہ میں 299 کورونا کیس، 379 افراد صحت یاب

   

حیدرآباد۔تلنگانہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 299 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 379 افراد صحت یاب ہوئے ۔ 2 اموات ہوئیں۔ پازیٹیو کیسوں اور صحت یاب افراد کی تعداد میں 6000 کا فرق رہ گیا ہے ۔ تلنگانہ میں پازیٹیو کیسوں کی تعداد 291666 ہوچکی ہے جبکہ 285898 افراد صحتیاب ہوئے ۔ مہلوکین کی تعداد 1577 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیس 4191 ہیں ۔ گریٹر حیدرآباد میں 57 نئے کیس درج ہوئے جبکہ کتہ گوڑم 11 ، کریم نگر 24 ، کھمم 10 ، منچریال 11، ملکاجگیری 26 ، نلگنڈہ 10، رنگاریڈی 18 ، سنگاریڈی 11 کیس درج ہوئے ۔