تلنگانہ میں 3 برسوں میں 9 میڈیکل کالجس کا قیام، جی کشن ریڈی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ یکم اگست (سیاست نیوز) مرکزی وزیر سیاحت و ثقافت جی کشن ریڈی نے ٹوئٹ کیا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے ملک میں گزشتہ تین برسوں میں 90 میڈیکل کالجس قائم کئے ہیں۔ ان میں 9 میڈیکل کالجس تلنگانہ میں قائم کئے گئے۔ تلنگانہ میں جو 9 میڈیکل کالجس قائم ہوئے ان میں پانچ خانگی کالجس ہیں باقی چار کالجوں میں 3 سرکاری میڈیکل کالجس سدی پیٹ، نلگنڈہ اور سوریہ پیٹ میں قائم کئے گئے۔ ایک مرکزی ادارہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس بی بی نگر میں قائم کیا گیا ہے۔