حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی ) نے مطلع کیا ہے کہ ریاست میں 30 اپر یل تک بسیں نہیں چلائی جائیں گی ۔ ٹی ایس آر ٹی سی نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے نافذ لاک ڈاون میں 30 اپریل تک توسیع کرنے چیف منسٹر کے سی آر کے اعلان کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹی ایس آر ٹی سی کی تمام خدمات آخر اپریل تک معطل رکھی جائیں۔ چنانچہ ریاست میں کوئی بسیں نہیں چلائی جائیں گی ۔