تلنگانہ میں 3821 کورونا کے نئے کیسس 23 اموات،مریضوں کی تعداد میں کمی بیشی جاری

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کیسس میں کمی و بیشی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3821 نئے پازیٹیو کیسس منظرعام پر آئے جبکہ 23 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 4298 افراد صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں پازیٹیو کیسس کی تعداد 560141 ہوچکی ہے جبکہ اموات 3169 ہوچکی ہیں۔ ایکٹیو کیسس 38706 درج کئے گئے۔ اتوار اور پیر کے درمیان 81203 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ بلیٹن کے مطابق گریٹر حیدرآباد 537 نئے کیسس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 116 ، جگتیال 111 ، بھوپال پلی 56 ، گدوال 69 ، کریم نگر 172، کھمم 245 ، محبوب نگر 128 ، محبوب آباد 98 ، منچریال 116 ، میدک 45 ، ملکاجگیری 215 ، ناگرکرنول 132 ، نلگنڈہ 187 ، نظام آباد 44 ، پدا پلی 147 ، سرسلہ 79 ، رنگاریڈی 226 ، سنگاریڈی 103 ، سدی پیٹ 104، سوریا پیٹ 214 ، وقارآباد 103 ، ونپرتی 105 ، ورنگل ( رورل ) 87 اور ورنگل ( اربن ) میں 146 نئے کیسس منظر عام پر آئے۔