گذشتہ سال کے بہ نسبت 14 فیصد اضافہ ، مرکزی محکمہ فینانس کا انکشاف
حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : جی ایس ٹی کی وصولی میں ریاست تلنگانہ نے پھر ایک مرتبہ بہتر مظاہرہ کیا ہے ۔ گذشتہ سال کے بہ نسبت 14 فیصد کی ترقی ہوئی ہے ۔ گذشتہ سال اکٹوبر میں ریاست میں 3383 کروڑ روپئے جی ایس ٹی وصول ہوا تھا ۔ جاریہ سال اکٹوبر میں 3854 کروڑ روپئے وصول ہوئے ہیں ۔ مرکزی محکمہ فینانس نے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے ٹیکس نظام کے آغاز سے مسلسل دوسری مرتبہ ملک میں ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا ہے ۔ کورونا بحران سے تجارت اور خدمات کے شعبے آہستہ آہستہ بحال ہورہے ہیں ۔ جس سے جی ایس ٹی کی وصولی میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ ملک میں مسلسل چار ماہ کے دوران لاکھوں کروڑ روپئے وصول ہوئے جی ایس ٹی کی عمل آوری کے بعد مسلسل دوسری مرتبہ زیادہ آمدنی وصول ہوئی ہے ۔ ماہ اکٹوبر میں 1,30,127 کروڑ روپئے جی ایس ٹی وصول ہونے کا مرکزی محکمہ فینانس نے انکشاف کیا ہے ۔ اس میں مرکز کی حصہ داری 23,861 کروڑ روپئے ہے ۔ ریاستوں کی حصہ داری 30,421 کروڑ ہے ۔ مشترکہ جی ایس ٹی کے تحت 67,361 کروڑ ۔ اشیاء کی درآمد پر 32,998 کروڑ روپئے ملا کر سیس کی صورت میں 8484 کروڑ اشیاء کی درآمد ملا کر 699 کروڑ روپئے وصول ہونے کا محکمہ فینانس نے اعلان کیا ہے ۔۔ ن