حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں ایمسیٹ امتحانات کیلئے تواریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ انجینئرنگ اور میڈیکل کے لیے 4 مئی سے ایمسیٹ امتحانات شروع ہوں گے ۔ انجینئرنگ کے امتحانات 4 مئی ، 5 مئی اور 7 مئی کو مقرر ہوں گے اور میڈیکل کے 9 اور 11 مئی کو امتحانات ہونگے ۔ 19 فروری کو اعلامیہ جاری کردیا جائیگا ۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 21 فروری سے 30 مارچ ہے ۔ 13 اپریل تک پانچ سو روپئے جرمانہ اور ایک ہزار روپئے جرمانے کے ساتھ 6 اپریل تک درخواست دئیے جاسکتے ہیں ۔ 20 اپریل تک 5 ہزار روپئے جرمانہ اور 27 اپریل تک 10 ہزار روپئے جرمانے کے ساتھ درخواست دینے کی اجازت رہیگی ۔ درخواستوں کی تنقیح کی آخری تاریخ 31 مارچ سے 3 اپریل ہے ۔