2 تا 11 جولائی شام 5 بجے تک آن لائن میں درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ میں 435 سیول اسسٹنٹ سرجن کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے میڈیکل اینڈ ہیلت ریکروٹمنٹ بورڈ نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ۔ ڈی پی ایچ اینڈ ایف ڈبلیو ؍ ڈی ایم ای شعبہ میں 431 جائیدادوں پر تقررات کیے جارہے ہیں ۔ جس میں ملٹی زون I میں 270 اور ملٹی زون II میں 161 جائیدادیں شامل ہیں ۔ آئی پی ایم شعبہ میں 4 جائیدادیں ہیں ۔ ملٹی زون I میں ایک ملٹی زون II میں تین جائیدادیں ہیں ۔ 2 تا 11 جولائی شام 5 بجے تک آن لائن میں درخواستیں داخل کیے جاسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ mhsrb.telangana.gov.in/ MHSRB/home.htm پر لاگن کیا جاسکتا ہے ۔ ڈی پی ایچ اینڈ ایف ڈبلیو ؍ ڈی ایم ای شعبہ کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنا لازمی ہے ۔ آئی پی ایم شعبہ کی جائیدادوں کے لیے تلنگانہ میڈیکل کونسل میں لازمی طور پر رجسٹریشن کرانا ضروری ہے ۔ تب ہی سیول اسسٹنٹ سرجن جائیدادوں کے لیے اہل قرار دئیے جائیں گے ۔ اہل امیدوار 500 روپئے ادا کرتے ہوئے آن لائن میں درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ پروسیسنگ فیس کے طور پر 120 روپئے ادا کرنا ہوگا ۔ درخواست داخل کرتے وقت آدھار کارڈ ، پیدائش کی تاریخ کی تصدیق کے لیے دسویں جماعت کا میمو ، ایم بی بی ایس کانسالٹیڈ مارکس میمو ، ایم بی بی ایس سرٹیفیکٹ ، تلنگانہ میڈیکل کونسل رجسٹریشن سرٹیفیکٹ ، ایکسپرینس سرٹیفیکٹس ، پہلی تا ساتویں جماعت کا بونافائیڈ ، ذات پات کا سرٹیفیکٹ ، نان کریملیر سرٹیفیکٹ ، انکم سرٹیفیکٹ لازمی طور پر ہونا چاہئے ۔۔ 2