تلنگانہ میں 45 سال عمر مکمل کرنے والے 53 فیصد عوام نے ٹیکہ لیا ہے

   

99,92,680 لاکھ افراد نے پہلا ڈوز اور 15,77,309 لاکھ افراد نے دوسرا ڈوز لیا
حیدرآباد ۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ تلنگانہ میں کورونا ٹیکہ اندازی مہم میں شدت پیدا ہوگئی ہے جس سے کورونا پر قابو پانے میں بڑی حد تک کامیابی مل رہی ہے ۔ لوگوں سے زیادہ رابطہ رکھنے والے ( سوپر اسپریڈرس ) کو ترجیحی بنیاد پر ٹیکے دئے جارہے ہیں ۔ ایک ماہ میں سوپر اسپریڈرس کو بڑے پیمانے پر ٹیکے دئے گئے ۔ 30 جون تک 94,92,680 افراد کو ٹیکے دیئے گئے ۔ جملہ 1,10,69,989 ٹیکے کے ڈوز دئے گئے ۔ ان میں پہلا ڈوز لینے والوں کی تعداد 94,92,680 لاکھ ہے ۔ جبکہ دوسرا ڈوز لینے والوں کی تعداد 15,77,809ہے ۔ جملہ ٹیکہ حاصل کرنے والوں میں 41 فیصد کا اہم شعبوں سے تعلق ہے ۔ اس زمرے میں 44.18 کے درمیان عمر والے 39,15,961 افراد کورونا ٹیکہ کا پہلا ڈوز حاصل کرچکے ہیں ۔ جبکہ 49,217 افراد دوسرا ڈوز حاصل کرچکے ہیں ۔ 18 تا 44 سال عمر کے درمیان والوں میں پہلے مرحلے میں ایل پی جی ڈیلرس ، مزدور ، پٹرول بنکس میں کام کرنے والا عملہ میڈیا کا عملہ آر ٹی سی ملازمین اور دوسرے 1,19,713 افراد کو ٹیکے دئے گئے ۔ دوسرے مرحلے میں ریتو بازاروں ، کرانہ ‘کپڑے ، شراب کی دوکانات، گلی نکڑ پر کام کرنے چھوٹے تاجرین ، آٹو ، کیاب ڈرائیورس ، ٹیچرس و دوسروں کو جملہ 28,92,472 ڈوز دئے گئے ۔ تیسرے مرحلے میں اکسائز ، انجینئیرنگ ، زرعی شعبہ کا عملہ اور دوسرے کو 4,73,685 ڈوز دئے گئے ۔ 28 مئی سے منتخبہ افراد کو ٹیکہ دینے کی مہم کا آغاز کیا گیا ۔ ایک ماہ میں 34.85 لاکھ ڈوز دئے گئے ۔ محکمہ صحت نے یہ بات بتائی ہے ۔ ابھی تک تقسیم کئے گئے جملہ ٹیکوں میں 53 فیصد ٹیکے 45 سال عمر مکمل کرنے والوں کو دئے گئے جس میں طبی عملہ کو 3 فیصد فرنٹ لائن ورکرس کو 3 فیصد دینے کا رپورٹ میں تذکرہ کیا گیا ہے ۔