حیدرآباد :۔ اسمارٹ فون کے استعمال میں آنے کے بعد انٹرنیٹ کا استعمال عام بات ہے ۔ مگر یہ سن کر آپ کو تعجب ہوگا کہ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے علاوہ ملک کے 12 ریاستیں اور مرکزی زیر انتظام ایسے ہیں جہاں پر پیدائش سے اب تک 100 میں سے 60 خواتین ایسی ہیں جنہوں نے انٹرنیٹ کا استعمال نہیں کیا ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں 74.1 فیصد اور آندھرا پردیش میں 79 فیصد خواتین نے ابھی تک انٹرنیٹ کا استعمال نہیں کیا ۔ مثلاً تلنگانہ میں صرف 26.5 فیصد اور آندھرا پردیش میں 21 فیصد خواتین ہی انٹرنیٹ کا استعمال کررہی ہیں ۔ خواتین کی ناخواندہ ریاستوں میں دونوں تلگو ریاستوں کا بھی شمار ہے ۔ تلنگانہ میں 66.6 فیصد اور آندھرا پردیش میں 68.6 فیصد خواتین خواندہ ہیں ۔ مردوں کے زیادہ خواندہ والی ریاستوں میں آندھرا پردیش کا بھی شمار ہے جہاں 79.5 فیصد مرد خواندہ ہیں ۔ نیشنل فیملی سروے میں اس کا انکشاف ہوا ہے ۔ ملک کے دوسرے ریاستوں آسام میں 28.2 فیصد ، بہار میں 20.6 گجرات میں 30.8 فیصد ، تریپورہ میں 22.9 فیصد ، میگھالیہ میں 34.7 فیصد ، مہاراشٹرا میں 38 فیصد ، کرناٹک میں 35 فیصد ، مغربی بنگال میں 25.5 ، دادر نگر حویلی میں 26.5 فیصد ، دامن اینڈدیو میں 36.7 فیصد ، انڈومان نکوبار میں 34.8 فیصد ، خواتین انٹرنیٹ کا استعمال کرتی ہیں ۔ مردوں کی خواندگی میں لکشادیپ سرفہرست ہے جہاں 99.1 فیصد خواندگی ہے اور دوسرے نمبر پر کیرالا ہے جہاں 98.2 فیصد خواندگی ہے ۔ 15 تا 19 سال عمر کی لڑکیوں میں حاملہ بننے کا تناسب آندھرا پردیش میں 12.6 فیصد ہے ۔ بہار میں 11 فیصد تریپورہ میں 21.9 فیصد ، مغربی بنگال میں 16.4 فیصد ، بہار ۔ بنگال اور تریپورہ میں 40 فیصد لڑکیوں کی اندرون 18 سال عمر میں شادی ہوتی ہے ۔ گھروں میں پکوان ، گیاس اور بائیو گیاس کے استعمال میں تلنگانہ 91.8 فیصد تناسب کے ساتھ سرفہرست ریاستوں میں شامل ہے ۔ آندھرا پردیش میں 83.6 فیصد گوا میں 96.5 فیصد میزورم میں 83.8 فیصد گھروں میں ایل پی جی اور بائیو گیاس استعمال ہوتا ہے ۔ جب کہ بہار ، مغربی بنگال کے بشمول دوسرے 5 ریاستوں میں اس کا استعمال صرف 45 فیصد ہے ۔ ملک کے 90 فیصد عوام کے گھروں میں برقی کی سہولت ہے ۔ 70 فیصد عوام کے گھروں میں موثر پینے کے پانی کی سہولت ہے ۔ ملک کے تقریبا ہر گھر میں آئیوڈین پر مشتمل نمک استعمال کیا جاتا ہے ۔۔
