تلنگانہ میں 85,149 انجینئیرنگ نشستوں کو منظوری

   

حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) ریاست میں انجینئیرنگ کی 85,149 نشستوں کو منظوری دی گئی ۔ انجینئیرنگ کے نئے کورسیس پر تجسس ختم ہوگیا ۔ ہفتہ سے ایمسیٹ ویب آپشنس کا آغاز ہو رہا ہے ۔ انجینیئرنگ و فارما کالجس کو مسلمہ حیثیت کا عمل مکمل ہوگیا ۔ 161 انجینئیرنگ کالجس میں 85,149 نشستوں کو منطوری مل گئی ہے ۔ جن میں کنوینر کوٹہ کے تحت 60,697 نشستیں رہیںگی ۔ 11 ستمبر کو مزید 56 کالجس کو مسلمہ حیثیت ملیگی جس سے مزید 2 ہزار نشستیں دستیاب ہوسکتیہیں ۔ 91 کالجس میں 7640 بی فارمیسی کی نشستوں کو منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ کنوینر کوٹہ کے تحت ایم پی سی طلبا کو 2691 بائی پی سی طلبا کیلئے مزید 2691 نشستیں ہونگی ۔ ریاست کے 44 کالجس میں 1295 فارماڈی نشستوں کو منظوری حاصل ہوئی ۔ کنوینر کوٹہ میں ایم پی سی کے 454 و بائی پی سی کے 454 طلبا کو نشستیں ملیں گی ۔ 11 تا 16 ستمبر ویب آپشن کے سہولت رہیگی ۔ اسنادات کی جانچ آج مکمل ہوگی ۔ ابھی تک 59,901 طلبا نے اسنادات کی جانچ کرائی ۔ N۔