حیدرآباد ۔ 6 اکٹوبر (پریس نوٹ) جنوب مغربی مانسون کا اثر مغربی راجستھان اور گجرات سے متصل بعض علاقوں میں کم ہونے لگا ہے۔ ڈائرکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسی دوران شمالی انڈومان کے سمندر میں 10 اکتوبر کے آس پاس ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے جس کے زیر اثر بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اکٹوبر کے درمیان تلنگانہ کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش یا گرج چمک کا امکان ہے۔ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ 9 اکٹوبر کو ورنگل (رورل) ، ورنگل (اربن)، جنگاؤں، سدی پیٹ، رنگاریڈی، وقار آباد، سنگاریڈی اور کاماریڈی میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ نے آئندہ 5 دنوں کیلئے زرد الرٹ بھی جاری کیا ہے۔