15 فیصد ملازمتوں کی فراہمی کے اعلان پر کویتا کا اظہار تشکر
نظام آباد :قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کی جانب سے اعلان کئے جانے پر ان سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ7 سال سے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور صدرجمہوریہ کے احکامات کے مطابق 30 فیصد ملازمتیں نان لوکل کو فراہم کرنے کے احکامات اور حکومت نے زونل ، ملٹی زونل نظام کے تحت 95% ملازمتیں ( لوکل ) مقامی افراد کو فراہم کئے جائیں گے اور 9؍ مارچ ایک تاریخی دن ہے ۔ نہ صرف اب بلکہ آئندہ بھی ملازمتوں کی بھرتی کا سلسلہ جاری رہیگااور 95 فیصد مقامی افراد کو ہی ملازمتیں فراہم ہوگی ۔ نظام آباد ضلع میں 1976 ، کاماریڈی ضلع میں 1340 ، جگتیال ضلع میں 1063 نئے ملازمین کی بھرتی عمل میں آئے گی ۔ اس طرح تینوں اضلاع میں 4379 بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا۔ کے کویتا نے کہا کہ نظام آباد ، کاماریڈی ، جگتیال کے علاوہ ریاست کے 31 اضلاع میں ملازمتوں کی بھرتی عمل میں لاتے ہوئے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں جس پر انہوں نے چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا ۔