تلنگانہ میں14 ڈسمبر کو نیشنل لوک عدالت کااہتمام

   

حیدرآباد۔/11 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ممبر سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سرویسس اتھاریٹی سی ایچ پنچاکشری کے مطابق نیشنل لیگل سرویسس اتھاریٹی کی نیشنل لوک عدالت 14 ڈسمبر کو تلنگانہ کی تمام عدالتوں میں منعقد ہوگی۔ ہائی کورٹ سے لے کر تعلقہ سطح کی عدالتوں میں اس کا اہتمام کرتے ہوئے زیر التواء سیول اور کمپاونڈیبل کریمنل کیسس کی یکسوئی کی جائے گی۔ چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ جسٹس الوک ارادھے لیگل سرویسس اتھاریٹی کے سرپرست اعلیٰ ہیں جن کی نگرانی میں اس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ لوک عدالت میں کسی اخراجات یا فیس کے بغیر خدمات انجام دی جاتی ہیں۔ اگر زیر التواء کیسس میں کورٹ فیس ادا کی گئی تو لوک عدالت میں معاملہ کی یکسوئی پر یہ رقم واپس کردی جائے گی۔ لوک عدالت کے فیصلوں کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ لوک عدالت سے شخصی یا ورچول رجوع ہوکر اپنے دیرینہ مقدمات کا حل تلاش کریں۔1