تلنگانہ میں2 ضلع کلکٹرس کے تبادلے

   

حیدرآباد۔ حکومت نے 2 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ چیف سکریٹری سومیش کمار کی جانب سے جاری کردہ جی او آر ٹی 1740 کے تحت راہول راج ( آئی اے ایس ) ایڈیشنل کمشنر جی ایچ ایم سی کا تبادلہ کرتے ہوئے کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کمرم بھیم آصف آباد مقرر کیا گیا بجائے سندیپ کمار جھا۔ محمد عبدالعظیم ( آئی اے ایس ) کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جئے شنکر بھوپال پلی کا تبادلہ کردیا گیا۔ کرشنا آدتیہ (آئی اے ایس ) کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ملگ کو کلکٹر جئے شنکر بھوپال پلی ضلع کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔