نظام آباد :17؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یوم انضمام کے موقع پر آج نظام آباد کلکٹریٹ پر وزیر عمارات و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے پرچم کشائی کی اور اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے عوام کو یوم انضمام کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 75 سال قبل تلنگانہ ہندوستان میں ضم ہوا تھا اور اس روز کو یوم انضمام کی حیثیت سے منایا جاتا ہے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے یوم انضمام کو سرکاری طور پر منانے کیلئے 3 روز تک پروگراموں کو انجام دے رہے ہیں اور یہ پروگرام زبردست کامیاب ہورہے ہیں متحدہ ریاست میں آندھرا حکمرانوں کی وجہ سے تلنگانہ کے ساتھ نا انصافی ہوئی اور اس نا انصافی کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے حصول کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں لایا ہے 75 سال میں جو ترقی نہیں ہوئی تھی یہ ترقی آج 8 سالوں میں ہوئی ہے ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی ، پولیس کمشنر کے آر ناگاراجو ، رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا ، مئیر ڈی نیتو کرن ، ایم ایل سیز وی جی گوڑ ، راجیشور ، صدرنشین ضلع پریشد ڈی وٹھل ریڈی ، سابق ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم ،طارق انصاری ریاستی سکریٹری ٹی آرایس پارٹی ، ڈی شیکھر کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔