سدی پیٹ (تلنگانہ): ریاست تلنگانہ کے گجوال ٹاؤن کے سدی پیٹ میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کی گئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تین چار روز قبل پیش آیا لیکن سب کے سامنے آج آیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جگادیوپور پولیس نے بتایا کہ اصل ملزم نے مزید دو اپنے دو دوستوں کو یہ ناپاک سازش کو انجام دینے کے لئے فون کر کے ایک مخصوص جگہ بلایا۔ جگادیوپور پولیس سب انسپکٹر نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو اصل مجرم نے زبردستی اپنی بائک پر بیٹھاکر ایک سنسنان جگہ لے گیا اس کے بعد اس نے اپنے دو دوستوں کو فون کر کے بلالیا ان تینوں نے مل کر اس کی عصمت دری کی۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اسے ۲۱/ گھنٹے تک قیدی بناکر رکھا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بعد ازاں متاثرہ لڑکی نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر ایک شکایت درج کروائی۔ ہم نے اسے علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا ہے۔ جہاں اب اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ او راس کے طبی معائنہ بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کے خلاف آئی پی سی دفعہ 376اور 366درج کرلیا ہے۔ نابالغوں کے جنسی ہراسانیوں کے خلاف خصوصی طور پر بنائے گئے پوسکو کے تحت بھی ایک درج کرلیاگیاہے۔ متاثرہ لڑکی کا تعلق دلت طبقہ سے ہے۔ اور ملزمین بھی گجویل ٹاؤن سے ہونے کا گمان کیا جارہا ہے۔ ملزمین کو پکڑنے کیلئے پولیس خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔