حیدرآباد ۔ 25 نومبر (سیاست نیوز) مملکتی وزیرخارجہ امور میناکشی لیکھی نے کل یہاں کہا کہ تنلگانہ نے 10 سال میں جو پایا اس سے زیادہ کھودیا ہے۔ میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات ان امور کا جائزہ لینے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ریاست آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد وجود میں آنے والی نئی ریاست تلنگانہ زائد آمدنی والی ریاست تھی لیکن اب یہ قرض کے جال میں پھنس گئی ہے۔ تلنگانہ میں زیادہ تر اسکیمات کو منصوبہ بندی سے زیادہ اسکامس کیلئے شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طبقہ کو خوش کررہی ہے اور دوسروں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔