تلنگانہ: والدین رشتہ کے خلاف، عاشق و معاشقہ کی خودکشی

,

   

محبوب نگر (تلنگانہ): والدین رشتہ کے خلاف ہونے کی وجہ سے ایک عاشق و معاشقہ نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ محبوب نگر ضلع کے کوئل کنڈہ میں پیش آیا۔ حالانکہ اس واقعہ کو ہوئے تین ماہ گذر گئے لیکن یہ واقعہ سامنے اس وقت آیا جب ایک چرواہے نے دیکھا کہ ایک درخت سے دو نعشیں لٹک رہیں ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق 20سالہ روی اور 21سالہ گولہ رادھیکا ایک دوسرے سے محبت میں گرفتار تھے۔ وہ ایک خانگی کالج میں ڈگری کررہے تھے۔

جب روی کے والدین کو س کی محبت میں علم ہوا تو انہوں نے روی کو انتباہ دیا کہ وہ اس لڑکی سے دور رہیں۔ روی اور رادھیکا کو لگا کہ ان کے گھر والے ان کے اس رشتہ سے ناخوش ہیں تو ان لوگوں نے 23مارچ سے گھر سے لاپتہ ہوگئے۔ ان کی نعشیں آج درخت سے لٹکی ہوئی دستیاب ہوئیں۔ پولیس نے نعشوں کو درخت سے اتار ا او رتحقیقات کا آغاز کردیا۔