حیدرآباد۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ایک مائیگرنٹ ورکر کی نعش سعودی عرب سے 145 دن بعد بالآخر کل حیدرآباد پہونچ گئی ۔ اس شخص کا 145 دن قبل سعودی عرب میں انتقال ہوگیا تھا تاہم اس کی نعش وہیں پھنسی ہوئی تھی ۔ 55 سالہ ایس راجیا کا تعلق جگتیال ضلع سے بتایا گیا ہے اور اس کا 14 اپریل کو ریاض کے ایک دواخانہ میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا تھا ۔ اس کی نعش کو حیدرآباد بھیجنے کا عمل پہلے تو لاک ڈاون کی وجہ سے تعطل کا شکار رہا اور بعد میں اس کے اسپانسر نے بروقت اجازت دینے سے گریز کیا تھا ۔