حیدرآباد30۔اگسٹ(سیاست نیوز) تلنگانہ وقف بورڈ کا وفد آئندہ ماہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے مجوزہ وقف ترمیمی بل سے دہلی میں ملاقات کرکے تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے مجوزہ وقف بل کو مسترد کرنے کی وجوہات اور دلائل پیش کریگا۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے تلنگانہ وقف بورڈ صدرنشین و اراکین کو 6 ستمبر کو ملاقات کیلئے وقت دیا ہے اور اس دوران مرکز کے بل کو تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے مسترد کرنے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے بورڈ کے ذمہ داروں سے ملاقات کا فیصلہ کرکے دہلی مدعو کیا ہے تاکہ وہ صدرنشین کمیٹی اور اراکین سے ملاقات کرکے موقف کو پیش کرسکیں ۔ 3