۔ 17 فروری تک نامزدگی کی مہلت، انتخابی اعلامیہ جاری
حیدرآباد۔/9 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ وقف بورڈ کی تشکیل جدید کے لئے حکومت نے الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے۔ 11 رکنی بورڈ کے 6 ارکان کے انتخاب کیلئے پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کی آخری تاریخ 17 فروری مقرر کی گئی ہے جبکہ 28 فروری کو رائے دہی ہوگی۔ پرنسپال سکریٹری احمد ندیم نے جی او ایم ایس 9 جاری کرتے ہوئے انتخابی اعلامیہ کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ ارکان پارلیمنٹ، ارکان مقننہ، بار کونسل اور متولی و منیجنگ کمیٹی زمرہ جات سے 6 ارکان کا انتخاب ہوگا۔ ارکان مقننہ اور متولی و منیجنگ کمیٹی سے فی کس 2 جبکہ ارکان پارلیمنٹ اور بار کونسل سے ایک، ایک رکن کا انتخاب ہوگا۔ کلکٹر حیدرآباد ایل شرمن الیکشن آفیسر ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق 17 فروری تک روزانہ صبح 11 تا 4 بجے دفتر کلکٹریٹ میں پرچہ جات نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں۔ 18 فروری کو پرچہ جات کی جانچ ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 21 فروری مقرر کی گئی ہے۔ 22 فروری کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 28 فروری کو صبح 11 بجے تا سہ پہر 4 بجے تلنگانہ وقف بورڈ کے دفتر حج ہاوز، نامپلی میں رائے دہی ہوگی اور شام 5 بجے سے ووٹوں کی گنتی اور نتیجہ کا اعلان کردیا جائے گا۔ الیکشن آفیسر کا دفتر حیدرآباد کلکٹریٹ میں ہوگا۔ وقف بورڈ کے 5 ارکان کو حکومت نامزد کرے گی اور ان میں سے صدر نشین کا انتخاب کیا جائے گا۔ موجودہ بورڈ کی میعاد 22 فروری کو ختم ہورہی ہے۔ صدر نشین اور نامزد عہدوں کیلئے ٹی آر ایس قائدین متحرک ہوچکے ہیں اور زبردست پیروی جاری ہے۔ ر