حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں سردی کی لہر میں اضافہ درج کیا گیا ۔ سردی کے ساتھ کہر بھی دیکھی جارہی ہے جس سے صبح کے وقت گھر سے باہر نکلنے میں دشواری ہورہی ہے ۔ کہر سے صبح کے وقت سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت میں کمی آئی ہے ۔ سڑک کا راستہ صاف دکھائی نہیں دے رہا جس کی وجہ سے نیشنل ہائی وے پر سفر کرنے والے گاڑیاں اس وقت آرام کو ترجیح دے رہے ہیں حکام نے بتایا کہ اقل ترین درجہ حرارت 13.2 ڈگری پٹن چیرو میں درج کیا گیا ۔ جنوری کے آخری ہفتہ تک سردی کی شدت میں کمی ہوگی ۔ سردی سے بچنے عوام آگ تاپ رہے ہیں ۔ یہ منظر نیشنل ہائی ویز پر زیادہ دکھائی دیگا ۔ آندھرا پردیش میں گزشتہ دنوں بارش سے موسم کافی سرد ہوگیا ہے اور اس کا اثر تلنگانہ میں بھی دکھائی دیا۔ ش