تلنگانہ و آندھرا میں قدم جمانے بی جے پی کوشاں

   

Ferty9 Clinic

پارٹی جنرل سکریٹری رام مادھو کو ذمہ داری کی تفویض
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : بی جے پی قیادت نے دونوں تلگو ریاستوں میں پارٹی کے استحکام کیلئے خصوصی حکمت عملی تیار کی ہے ۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو کو اس کی ذمہ داری ہے ۔ اندرون 20 یوم رام مادھو نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں مختلف جماعتوں کے سینئیر اور پارٹیوں سے ناراض قائدین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے حیدرآباد و دہلی میں خفیہ طور پر ملاقاتیں ہوئیں ۔ جس کے نتیجہ میں تلگو دیشم کے چار ارکان راجیہ سبھا نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ مزید دو لوک سبھا کے ارکان اور چند تلگو دیشم کے ارکان اسمبلی سے بھی بات چیت کی جارہی ہے ۔ تلنگانہ سے کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی امکان ہے کہ 24 جون کو بی جے پی میں شامل ہونگے ۔