حیدرآباد۔23۔اکٹوبر(سیاست نیوز) دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں شدید بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں تین دن کے دوران شدید بارش ہوسکتی ہے۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے آندھرا پردیش کے اضلاع گنٹور،کرشنا، مشرقی گوداوری،مغربی گوداوری ، وشاکھاپٹنم ، وجیانگرم اور سریکاکولم کے حکام کو چوکس کردیاہے۔