تلنگانہ و اے پی میں سردی کی لہر

   

حیدرآباد۔26اکٹوبر ( یواین آئی ) تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ۔دونوں ریاستوں کے کئی مقامات پر سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور کئی اضلاع میں رات کا درجہ حرارت معمول سے نیچے پہنچ گیا ہے ۔بیشتر مقامات پر کہر ہے جس سے گاڑی سواروں کو مشکل کا سامنا ہے بالخصوص ایجنسی علاقوں میں ایسی صورتحال پائی جاتی ہے ۔ حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں درجہ حرارت معمول سے دو تاتین ڈگری زائد درج کیاجارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔