تلنگانہ و اے پی کو آبپاشی پراجیکٹس کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

   

حیدرآباد 5 جون ( پی ٹی آئی ) گوداوری ریور مینجمنٹ بورڈ نے آج تلنگانہ اور آندھرا پردیش کو ہدایت دی کہ وہ نئے آبپاشی پراجیکٹس کے تعلق سے 10 جون تک اپنی تفصیلی رپورٹس پیش کریں۔ یہ ہدایت دونوں ریاستوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف شکایات کے پس منظر میں دی گئی ہے ۔ گوداوری ریور مینجمنٹ بورڈ کا نواں اجلاس فبروری میں بہت خوشگوار انداز میں ہوا تھا اور رپورٹس پیش کرنے کے مسئلہ پر غور بھی ہوا تھا ۔ بورڈ کے صدر نشین جے چندر شیکھر ائیر نے میڈیا کو یہ بات بتائی ۔ واضح رہے کہ کل ہی کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ نے بھی دونوں ریاستوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنے اپنے پراجیکٹس کی رپورٹ اسے پیش کریں۔