تلنگانہ و ساحلی آندھرا میں پھر ایک بار بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد۔ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی اور طوفان نیوار کے سبب تلنگانہ اور ساحلی آندھرا میں پھر بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی اورطوفان نیوار کے سبب 25اور 26نومبر کو تلنگانہ کے بیشتر اضلاع کے علاوہ ساحلی آندھراپردیش میں بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ ماہ کی شدید بارش کے بعد اب دوبارہ تلنگانہ و آندھرا میں بارش کی پیش قیاسی کے بعد دونوں ریاستوں میں حکام نے احتیاطی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے طوفان نیوار سے متعلق دونوں ریاستوں کے عہدیداروں کو مطلع کیا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی اور طوفان کے سبب دونوں تلگو ریاستو ںمیں ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی جاسکتی ہے اور طوفان کی شدت میں کمی نہ ہونے کی صورت میں شدید موسلادھار بارش کے امکانات ظاہر کئے جانے لگے ہیں۔