تلنگانہ ٹورازم ڈیولپمنٹ کاروڈ کم کروز پیکیج ٹورکا آغاز

   

حیدرآباد3 ستمبر (یو این آئی) ناگر جنا ساگر و سری سلیم میں پانی کی سطح میں اضافہ کے پیش نظر تلنگانہ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے روڈ کم کروز پیکیج ٹورکا آغاز کیا ہے ۔ حیدرآباد۔ناگرجنا ساگر۔سری سیلم۔حیدرآباد پیکیج فی کس 2999 روپئے ہے ۔ایک اور پیکیج حیدرآباد۔ سوماسیلا۔ سری سیلم۔حیدرآباد 2900روپئے فی بالغ اور فی بچہ 2320روپئے میں فراہم کیاجارہا ہے ۔