حیدرآباد۔ 22 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ٹیچر اہلیتی امتحان (TET) جون سیشن کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ سکریٹری محکمہ تعلیم یوگیتا رانا نے آج نتائج جاری کئے۔ جملہ 33.98 فیصد امیدوار کوالیفائی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ 18 تا 30 جون کے درمیان ٹیٹ امتحانات کا انعقاد ہوا۔ پیپر I کے لئے 63,261 اور پیپر II کے لئے 1,20,392 امیدواروں نے درخواستیں داخل کیں۔ دونوں پیپرس کے لئے درخواستیں داخل کرنے والوں کی تعداد 15 ہزار تھی۔ پیپر I امتحان میں 74.65 فیصد امیدوار حاضر ہوئے۔ پیپر II (حساب اور سائنس) امتحانات میں 73.48 فیصد پیپر I (سوشل اسٹڈیز) امتحان میں 76.73 فیصد امیدواروں نے شرکت کی۔ 2