تلنگانہ ٹیٹ 2025ء کے شیڈول کی اجرائی

   

18 تا 30 جون ، دو سیشن میں انعقاد، 13 اضلاع میں مراکز

حیدرآباد۔ 4 جون (سیاست نیوز) حکومت نے تلنگانہ ٹیٹ 2025ء کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ 18 تا 30 جون دو سیشن میں امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ پہلا سیشن 9 بجے سے 11 بجے اور دوسرا سیشن 2 بجے تا 4:30 بجے جاری رہے گا۔ پانچویں جماعت تک پڑھانے والے امیدواروں کیلئے پیپر I چھٹویں اور اس سے بڑی کلاسیس کو پڑھانے والے امیدواروں کا امتحان 2 بجے سے منعقد کیا جائے گا۔ ان امتحانات میں ہندی، کنڑا، تمل، اُردو، مراٹھی، بنگالی، سنسکرت شامل رہیں گے۔ پیپرII سیشن میں ریاضی، سائنس کے ساتھ امتحانات کا آغاز ہوگا۔ جملہ 16 سیشنس منعقد کئے جائیں گے۔ 30 جون کو منعقد ہونے والے میاتھس، سائنس، سوشیل اسٹیڈیز سے امتحانات کا اختتام ہوگا۔ حکومت نے اضلاع واری مراکز پر متعلقہ مضامین، امتحان کی تاریخ و دیگر تفصیلات کو شیڈول میں جاری کردیا ہے۔ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے اضلاع نظام آباد، جگتیال، پٹن چیرو، سنگاریڈی، نلگنڈہ، کھمم، حیدرآباد، ورنگل، سرسلہ، منچریال، ملگ، محبوب نگر، میدک میں امتحانی مراکز قائم کئے ہیں۔ ٹیٹ امتحانات کیلئے بہت جلد ہال ٹکٹس جاری کئے جائیں گے۔ امیدوار اپنے ہال ٹکٹ آفیشیل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔2