تلنگانہ: پانچ سالہ لڑکی عصمت ریزی، 40سالہ شخص گرفتار

,

   

ونپرتی(تلنگانہ): ونپرتی پولیس نے ایک چالیس سالہ شخص کو پانچ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنی ماں سے اس حادثہ کی شکایت کی اورمتاثرہ لڑکی کے مخصوص مقام سے خون نکل رہا تھا۔ جس پر اس کی ماں نے فورا اسے اسپتال لے گئی۔ متاثرہ لڑکی کے باپ پر ملزم نے حملہ بھی کردیا۔

بعد ازا ں ایس پی اپوروا راؤ نے ملزم کو پولیس کی تحویل رکھا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے دوشادیاں کی ہیں اور دوسری بیوی نے اس کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ہے۔